قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے میدان آباد، ضلع مہمند میں سپورٹس گالا کا افتتاح

مہمند : ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن اور پرائیوٹ ایجوکیشن کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن اور حب آف پرائیویٹ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ضلع بھر کے پرائیویٹ سکول کے لئے سپورٹس گالا تقریب کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہمند غلام خبیب ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نثار مہمند ڈپٹی کمشنر مہمند غلام خبیب اور ڈی پی او مہمند نے کہا کہ کھیل کھود صحت مند معاشرے کی علامت ہے اور طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سپورٹس سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ملک اور قوم کا نام روشن کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں کھیل کھود کی سرگرمیاں نہیں ہوتی وہاں کے نوجوان نسل جرائم اور منشیات اور دیگر برائیوں کا شکار ہوتے ہیں انہوں نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید احتر اور حب آف پرائیویٹ ایجوکیشن کے عہدے داروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا سپورٹس آفیسر سعید احتر نے کہا کہ اس سپورٹس گالا کی تقریب میں ضلع بھر کے چوبیس پرائیویٹ سکولوں کے کھلاڑی مختلف کھیلوں جس میں کرکٹ ہاکی فٹ بال رسہ کشی باسکٹ بال والی بال اور بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنا ٹیلنٹ دکھا رہے ہیں دس روز تک جاری رہنے والا یہ سپورٹس گالا اس بات کا واضح ثبوت دے رہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں قبائلی عوام اور فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے مکمل امن وآمان قائم ہو چکا ہے اور یہاں سپورٹس کے میدان آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں